لیپا ویلی(کشمیر ڈیجیٹل، جی ایم بخاری سے) وادی لیپا اور گردو نواح کے پہاڑوں پر شدید برف باری جاری ہے۔
وادی لیپا کا مظفرآباد سمیت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔پہاڑی علاقوں میں دو فٹ سے زائد جبکہ بالائی لیپا میں ایک فٹ سے زیادہ برف ریکارڈ کی گئی ۔
صبح سے بالائی علاقوں میں برف باری، نچلے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔
دوسری جانب وادی نیلم گریس ویلی کے مقام پر کیل سے گریس ویلی سوااریاں لے کر جارہی تھی اچانک گلیشیر کی زد میں آگئی تاہم جانی نقصان نہیں ہوا

مزید یہ بھی پڑھیںعمران خان سے سلمان صفدر کی طویل ملاقات، صحت ٹھیک، مزید بات نہیں کرسکتا،وکیل
بارش والے علاقوں میں بھی موسم سرد ہوتے ہی برف باری شروعمرکزی شاہراہیں بند، آمدورفت اور معمولاتِ زندگی شدید متاثر
35 بندوں کا قافلہ منزل مقصود کی طرف رواں دواں جس میں 15 خواتین 20 مرد شامل،ریشیاں لیپہ داؤ کھن روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند ہوگئی جبکہ مسافر پیدل چلنے پر مجبور ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:2027 میں شروع ہونیوالی اسکالرشپ پروگرام ماسٹرز سطح کیلئے ہوگا،آسٹریلیا
تفصیلات کے مطابق برفباری کے باعث وادی لیپا کا زمینی رابطہ دارالحکومت مظفرآباد اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ضلع جہلم ویلی سے منقطع ہوگیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب:پاکستان کا ہائپر سونک میزائل سمیش ،فتح 2 میزائل کی دھوم
تازہ برفباری سے پہاڑوں نے سفید چادر اُڑھ لی۔ اڑھائی فٹ برف باری سے تمام سڑکیں بند ہوگئیں۔مختلف مقامات سے کلیشیئرگرنے کی اطلاعات بھی ہیں ۔
محکمہ شاہرات کے ترجمان کا کہنا ہے موسم جیسے ہی صاف ہوتا ہے سڑکوں کی بحالی کیلئے آپریشن شروع کیا جائے گا۔ جبکہ عوام سے اپیل ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ مشکلات سےبچا جاسکے۔




