ڈڈیال (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیرایس ایچ او پولیس تھانہ ڈڈیال زوہیب طاہر نے ڈڈیال ڈکیتی چوبیس گھنٹے کے اندر ٹریس کرکے تمام ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹا گیا مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔
ڈڈیال میں دو روز قبل ایک ڈکیتی میں بیس تولے سونا ، ایک ہزار برطانوی پاؤنڈز ،لاکھوں روپے پاکستانی کرنسی لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر: 9 اور10 فروری کو بارش، شدید برفباری کا امکان، ایمرجنسی الرٹ جاری
ایس ایس پی خرم اقبال نے اطلاع ملنے پر از خود کیس کی نگرانی کرکے وزوہیب طاہر کو ملزمان گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا

جدید تکنیکی بنیادوں پر ملزمان کا سراغ لگا لیا اور رات گئے پیرودھائی راولپنڈی میں ریڈ کرکے تمام ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے تمام سامان برآمد کر لیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا سری لنکن صدر کی درخواست پر بھارت کیخلاف ٹی 20 میچ کھیلنے کا فیصلہ
ڈکیتی واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔




