ہنڈائی پاکستان نے ایلانٹرا ہائبرڈ کے لیے پرکشش اقساطی پلان متعارف کروا دیا

ہنڈائی پاکستان نے اپنی مقبول ترین گاڑی ‘ایلانٹرا ہائبرڈ 1.6 HEV’ کے لیے ایک جامع اقساطی منصوبہ پیش کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو ادائیگیوں میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

اس منصوبے کے تحت خریدار اپنی مالی گنجائش کے مطابق مختلف دورانیے اور ڈاؤن پیمنٹ کے آپشنز منتخب کر سکتے ہیں۔

قیمت اور ادائیگی کے مختلف آپشنز:

ایلانٹرا ہائبرڈ 1.6 HEV کی ایکس فیکٹری قیمت 98 لاکھ 95 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ کمپنی نے 12 ماہ سے لے کر 24 ماہ تک کے مختلف پلانز متعارف کروائے ہیں:

12 ماہ کا پلان: اگر صارف 40 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (39 لاکھ 58 ہزار روپے) ادا کرتا ہے، تو ماہانہ قسط 5 لاکھ 19 ہزار 750 روپے ہوگی۔ 50 فیصد ڈاؤن پیمنٹ کی صورت میں قسط کم ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 958 روپے رہ جائے گی۔

18 ماہ کا پلان: 40 فیصد پیشگی ادائیگی پر ماہانہ قسط 3 لاکھ 46 ہزار 500 روپے جبکہ 50 فیصد پیشگی ادائیگی پر یہ 2 لاکھ 85 ہزار 972 روپے ہوگی۔

24 ماہ کا پلان: اس طویل مدتی منصوبے کے لیے 60 فیصد ڈاؤن پیمنٹ (61 لاکھ 67 ہزار روپے) لازمی قرار دی گئی ہے، جس کے بعد ماہانہ قسط 1 لاکھ 64 ہزار 917 روپے ادا کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ویوو اسمارٹ فونز بلا سود اقساط اور مفت تحائف کے ساتھ دستیاب

وارنٹی اور تحفظ:

ہنڈائی نے صارفین کے اعتماد کے لیے ایلانٹرا ہائبرڈ پر 4 سال یا 1 لاکھ کلومیٹر کی وارنٹی فراہم کی ہے، جبکہ گاڑی کی بیٹری پر خصوصی طور پر 8 سال یا 1 لاکھ 60 ہزار کلومیٹر کی طویل وارنٹی دی جا رہی ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ان تمام اقساطی منصوبوں پر مخصوص شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چنگان نے اپنی مقبول گاڑیوں کی قیمتوں میں لاکھوں روپے کی کمی کر دی

Scroll to Top