آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے کوٹلی کے مختلف علاقوں بشمول نکیال سٹی، سپلائی بازار اور پھگواڑ موڑامیں معائنہ کیا۔ اس دوران 21 فوڈ بزنس آپریٹرز کا جائزہ لیا گیا جن میں مچھلی کے مراکز، فاسٹ فوڈ چینز، سبزی فروش، ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور بیکریاں شامل تھیں۔
معائنے کے نتیجے میں 15 لیٹر ناقص تیل تلف کیا گیاکیونکہ اس میں ٹوٹل پلیٹ کاؤنٹ (TPC) 24 سے زیادہ تھا جو صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔ مزید برآں فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 80,000 روپے کے جرمانے عائد کیے گئے جبکہ تین کاروباری اداروں کو فوڈ بزنس لائسنس جاری کیے گئے جن کی فیس 10,000 روپےفی لائسنس تھی۔ اس طرح کل جمع شدہ رقم 90,000 روپےرہی۔
یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ میں غیر معمولی موسم: برف باری کی کمی سے پانی کی قلت متوقع
اس کارروائی میں فوڈ سیفٹی آفیسر منور احمد، ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر محمد جلیل، اور اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز یاسر فیاض، حبیب الرحمان، یاسر جاوید، ندیم خان اور دیگر عملے نے حصہ لیا۔ آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے اپنے معائنے جاری رکھے گی تاکہ عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک فراہم کی جا سکے۔