کرپٹو ایکسچینج کی بڑی غلطی، صارفین منٹوں میں ارب پتی بن گئے

سیول : جنوبی کوریا کے کرپٹو کرنسی ایکسچینج بٹ ہمب نے ایک بڑی تکنیکی غلطی کے باعث اپنے صارفین کو قلیل مدت کے لیے کروڑ پتی بنا دیا۔ ابتدائی طور پر کمپنی نے اپنے صارفین کو 2,000 وون (تقریباً 1.37 امریکی ڈالر) کا چھوٹا نقد انعام دینے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن جمعہ کے روز یہ چھوٹا انعام غیر ارادی طور پر 2,000 بٹ کوائنز میں تبدیل ہو گیا، جس کی مالیت 40 ارب ڈالر سے زائد تھی۔

بٹ ہمب نے اپنی جانب سے جاری بیان میں صارفین سے معذرت کی اور کہا کہ انہیں جلد ہی اپنی غلطی کا احساس ہو گیا تھا۔ کمپنی نے تقریباً تمام کرپٹو ٹوکنز واپس حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کر لی۔ بیان کے مطابق، غلطی سے بٹ کوائنز ٹرانسفر ہونے کے 35 منٹ کے اندر ہی تمام 695 متاثرہ صارفین کے اکاؤنٹس پر ٹریڈنگ اور رقم نکلوانے کی صلاحیت محدود کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بیوہ خواتین کے لیے ‘سپورٹ کارڈ’ کی منظوری، فی کس ایک لاکھ روپے امداد دی جائے گی

کمپنی کے مطابق، انہوں نے 620,000 بٹ کوائنز میں سے 99.7 فیصد واپس حاصل کر لیا ہے۔ بٹ ہمب نے واضح کیا کہ یہ واقعہ بیرونی ہیکنگ یا کسی سکیورٹی مسئلے کی وجہ سے نہیں ہوا، اور سسٹم کی حفاظت یا صارفین کے اثاثوں کے انتظام میں کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا۔

اس واقعے کے بعد جنوبی کوریا کے مالیاتی ریگولیٹر فنانشل سپروائزری سروس (FSS) نے ہفتہ کے روز ہنگامی اجلاس کیا۔ ریگولیٹر نے اعلان کیا کہ اگر کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے شواہد ملے تو اس کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔ بٹ ہمب نے ریگولیٹرز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق، یہ واقعہ کرپٹو مارکیٹ میں خطرات کے باوجود ٹیکنالوجی کی پیچیدگی اور انسانی غلطیوں کی وجہ سے ہونے والے غیر متوقع نتائج کی مثال ہے۔

مزید پڑھیں: قطر کا پاکستانیوں کے لیےنیا ویزا پروگرام، روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع

Scroll to Top