بابر اعظم

بابر اعظم کی نیدرلینڈزکیخلاف سست بیٹنگ، شائقین کرکٹ نے تنقید کا نشانہ بنایا

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد محض 3 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم کو ابتدا ءمیں تو اچھی کارکردگی دیکھنے کو ملی ،تاہم مڈل آرڈر کے اہم بیٹرز سینئر کھلاڑی بابر اعظم، عثمان خان، محمد نواز اور شاداب خان اپنی کارکردگی دکھانے میں مکمل طور پر ناکام رہے، جس کی وجہ سے میچ میں شکست کا خطرہ بھی منڈلانے لگا تھا ۔

بابر اعظم صرف 18 گیندوں پر 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، شاداب خان نے 12 گیندوں پر 8 رنز، محمد نواز نے 13 گیندوں پر 6 رنز جبکہ عثمان خان بغیر کوئی رن بنائے 2 گیندوں پر آؤٹ ہوئے ۔

ان ساروں کی ناکامیوں کے باوجود میچ کا فیصلہ آخر میں فہیم اشرف کی جارحانہ اننگز نے کر دیا، جنہوں نے 11 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلوائی اور پاکستان نے ہدف حاصل کر کے ابتدائی میچ جیت لیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جیسن گلیسپی ہیڈ کوچ ،حیدرآباد ٹیم کے کھلاڑیوں کا اعلان، لوگو جاری

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر شائقین کرکٹ، صحافی اور دیگر معروف شخصیات نے بھی بابر اعظم کی کارکردگی پر تنقید کی۔ بعض ناقدین نے کپتان سلمان آغا سے مطالبہ کیا کہ بابر اعظم کو اگلے میچ کیلئے ڈراپ کیا جائے، جبکہ کچھ نے تو یہاں تک کہا کہ بابر اعظم کو قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ لے لینی چاہیے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کی فتح سنسنی خیز اور دلچسپ رہی، لیکن میچ نے یہ واضح کر دیا کہ ٹیم کے مڈل آرڈر میں مضبوطی کی اشد ضرورت ہے۔ اگرچہ ابتدائی وکٹیں اچھے انداز میں گئیں، مگر سینئر کھلاڑیوں کی کمزور کارکردگی سے ٹیم پر دباؤ بڑھ گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد خودکش حملہ، شاہد آفریدی نے عوام کے لیے اہم مطالبہ کر دیا

فہیم اشرف کی بروقت جارحانہ اننگز نے پاکستانی ٹیم کو مشکلات سے نکالا اور میچ جیتنے میں مدد دی۔ یہ جیت پاکستان کے لیے حوصلہ افزا ضرور ہے، لیکن ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی گنجائش اب بھی موجود ہے ۔

Scroll to Top