حکومت پنجاب کاجمعہ اور ہفتہ کوتعطیلات کا اعلان،  پرچے ملتوی

لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)پنجاب حکومت نے 6 اور 7 فروری 2026 کو عام تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔

جمعہ اور ہفتہ 6،7 فروری کو صوبہ پنجاب میں سرکاری تعطیل ہو گی، پنجاب میں پانچ فروری کو کشمیر ڈے پر چھٹی کے بعد کل بروز جمعۃ المبارک 6 فروری ،ہفتہ 7 فروری کو چھٹی کا اعلان کردیا

حکومت کی جانب سے مزید دو چھٹیوں کے اعلان کے بعد 8 فروری کو اتوار کی بھی چھٹی ہو گی اس طرح عوام چار چھٹیوں سے مستفید ہو ں گے۔

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے دو چھٹیوں 6 اور7فروری کی چھٹیوں کاباقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر دو دن بند رہیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وہ دن دور نہیں جب کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی،سردارتنویر الیاس

عوامی تعطیلات کا اطلاق پورے صوبہ پنجاب میں ہو گا، پنجاب حکومت نے یوم کشمیر پر عام تعطیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نجی سکولوں کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مورخہ 6 فروری بروز جمعہ اور 7 فروری بروز ہفتہ بچوں کو سکول سے چھٹی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افواج پاکستان تیار،ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دیا جائے گا،فیلڈ مارشل عاصم منیر

مورخہ 6 اور 7 فروری بروز جمعہ اور ہفتہ ہونے والے تمام پرچہ جات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ جس کا شیڈول آپ کو بعد میں دیا جائے گا۔

 

قبل ازیں وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے تعطیل کے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ملک بھر میں 5 فروری 2026 کو یومِ کشمیر کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔

Scroll to Top