سابق سینئر وزیر طارق فاروق کے الزامات بے بنیاد قرار، بھمبر یونیورسٹی انتظامیہ کا موقف سامنے آگیا

بھمبر (سید شہاب عباس، کشمیر ڈیجیٹل)سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی بھمبر کے رجسٹرار پر الزامات ، یونیورسٹی کا موقف بھی سامنے آ گیا۔

سابق سینئر وزیر ، چوہدری طارق فاروق نے 20 فروری 2025 کو ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رجسٹرار یونیورسٹی آف بھمبر پر تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ رجسٹراریونیورسٹی نے کہا ہے کہ جس نے ایم ایس ایف میں شمولیت کی اس کا حشر نشر کر دوں گا۔
طارق فاروق نے رجسٹرار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’تم نے میرا نام نہیں سنا ہوا‘‘ میں نے وہ کام چھوڑ دیا مگر تم نے مجبورکیا تومیں تمہارا وہ حشر کروں گا کہ تمہیں جوتے مار کر یہاں سے نکالوں گا‘‘

اس گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی آف بھمبر نے پریس ریلیز میں کہا کہ ہم یونیورسٹی کی جانب سے واضح کرنا چاہتے ہیں کہ سابق سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق کی جانب سے رجسٹرار کیخلاف لگائے جانیوالے الزامات بے بنیاد ہیں

رجسٹرار اہم ماہر تعلیم ہیں ، رجسٹر سے منسوب ایسے گھناونے الزامات اور تنقید نے نہ صرف یونیورسٹی کے وقار کو مجروح کیا بلکہ اساتذہ کیلئے بھی شدید تشویش کا باعث ہیں، عوامی اجتماعات میں فیکلٹی ممبران کی تذلیل کسی بھی صورت قابل قبول عمل نہیں ہوگی۔
آزادکشمیر میں قبل از وقت الیکشن کا کوئی امکان نہیں، مدت پوری کرینگے، ظفراقبال ملک

Scroll to Top