آزادکشمیر

سونے کی قیمت آسمان پر! فی تولہ ایک بار پھر 5 لاکھ کراس کر گیا

ملک بھر میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر ریکارڈ سطح کی جانب بڑھ گئی ہیں اور فی تولہ کا بھاؤ 5 لاکھ روپے کراس کر گیا ہے۔ سرمایہ کار اور شہری اس اچانک اضافہ سے حیران ہیں، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 24,000 روپے مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 14 ہزار 362 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 20,576 روپے بڑھ گئی ہے اور اب یہ 4 لاکھ 40 ہزار 982 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ، سرمایہ کار فروخت پر اُتر آئے

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 240 ڈالرز بڑھ کر 4,916 ڈالرز ہو گئی ہے، جس سے مقامی مارکیٹ میں اس کا اثر صاف محسوس کیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق سرمایہ کار اور شہری اس بڑھتی ہوئی قیمتوں کو بڑی توجہ سے دیکھ رہے ہیں، جبکہ مارکیٹ کے تازہ رجحانات کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔

Scroll to Top