علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، عدالت پیش کرنیکا حکم

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نےعمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

عدالت نے ایس پی راول راولپنڈی کو علیمہ خان کو فوری گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر:یونیورسٹی کے طلباء وطالبات انتظامیہ کیخلاف سراپا احتجاج

بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مستحق خواتین کیBISP دفتر کے باہر شدید سردی میں صبح سے شام تک قطاریں

علیمہ خان کے وکیل فیصل ملک نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے اکاؤنٹ، شناختی کارڈ جب تک ڈی فریز نہیں ہونگے وہ عدالت پیش نہیں ہونگی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سعودی کفیل کی پاکستانی ڈرائیور سے مثالی دوستی، مدینہ میں جذباتی ملاقات کی داستان

اسپیشل پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ ملزمہ عدالت کو ڈکٹیٹ نہیں کر سکتیں، نہ عدالت کو ہائی جیک کر سکتی ہیں، ملزمہ پیش ہی نہیں ہو رہیں تو شناختی کارڈ یا بینک اکاؤنٹ کیسے ڈی فریز کیے جائیں؟۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی تربت یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

عدالت نے کہا کہ ملزمہ جب تک عدالت میں پیش نہیں ہوں گی بینک اکاؤنٹ اور شناختی کارڈ بلاک رہیں گے ، بعد ازاں عدالت نے علیمہ خان کے ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

Scroll to Top