ڈی جی آئی ایس پی آر کی تربت یونیورسٹی میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

تربت: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے یونیورسٹی آف تربت کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ ایک خصوصی معلوماتی نشست کا انعقاد کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی یونیورسٹی آمد پر اساتذہ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے پرتباک خیرمقدم کیا۔ طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کے دوران قومی سلامتی اور دیگر اہم امور پر مفصل گفتگو کی گئی۔ اس نشست کے دوران اساتذہ اور طلبہ نے مسلح افواج کے ساتھ قومی سلامتی کو درپیش خطرات کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی گوادر یونیورسٹی میں طلباء و اساتذہ سے ملاقات

اس موقع پر اساتذہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کافی معلوماتی رہی، اور پاکستان کا مستقبل نوجوان نسل ہے۔طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، اور یہ ملاقات ہمارے خیالات اور رویوں میں تبدیلی کا باعث بنے گی۔

نشست کے اختتام پر شرکاء نے قومی یکجہتی، شعور اور مثبت بیانیہ کے فروغ کے لیے مشترکہ جدوجہد کی ضرورت پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی جامعہ کراچی میں طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

Scroll to Top