آزادکشمیر ومقبوضہ کشمیر میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، شدت4.6 ریکارڈ

اسلام آباد: آزادکشمیر کے ضلع حویلی ، راولاکوٹ سمیت مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام ، سرینگر، پلوامہ اور دیگر شہریوں میں میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق پیر کی صبح 5:05 بجےآنیوالے زلزلے کی شدت4.6تھی جبکہ اس کا مرکز ہنجواڑا بالا تھا اوراسکی گہرائی 10کلومیٹر تھی۔

سطح کے قریب ہونے کی وجہ سے گہرے زلزلے کے جھٹکے زیادہ شدت سے محسوس کئے گئے ہیں۔ابتدائی زلزلے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر، زلزلے کے جھٹکے ممکنہ طور پر مرکز کے علاقے میں بہت سے لوگوں نے محسوس کئے ہیں ، مقبوضہ وادی میں کچھ نقصانات بھی رپورٹ کی بھی اطلاع ہے لیکن فی الحال تصدیق نہیں ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: جاپان میں 7.6 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

زلزلے کامرکز تسر شریف سے4 کلومیٹر دور ہے او، پلوامہ ، بڈگام ،پامپور، سری نگر میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے کے مرکز سے 41 کلومیٹر دور واقع اننت ناگ میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ آزادکشمیر کے ضلع حویلی اور راولاکوٹ میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق چند گھنٹوں میں آفٹر شاکس بھی آسکتے ہیں ۔

Scroll to Top