مظفر آباد

کراچی سے مظفرآباد تک آج سونے کے نرخ یکساں رہے ، تفصیلات جاری

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) آزاد کشمیر بھر سمیت دارالحکومت مظفرآباد میں بھی آج بروز جمعۃ المبارک 30جنوری 2026کو سونے کے نرخ پاکستان کے دیگر حصوں کے برابر رہے ۔

مظفرآباد میں 24 قیراط سونا 542,500 روپے فی تولہ اور 465,285 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ صرافہ بازار سے وابستہ افراد کے مطابق قیمتوں میں یکسانیت سے خریداروں کو اعتماد حاصل ہو رہا ہے ۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے 30 جنوری 2026 کیلئے پاکستان میں سونے کے تازہ ترین نرخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہے  ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں آج 21 ہزار سے زائد کا ریکارڈ اضافہ

ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 542,500 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کا ریٹ 465,285 روپے رہا ۔ اسی طرح 22 قیراط سونے کی قیمت 462,913 روپے فی تولہ جبکہ 21 قیراط سونے کی قیمت 415,800 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی ہے ۔

ملک کے بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، لاہور، ملتان اور پشاور میں بھی سونے کی قیمتیں ایک جیسی ہیں ۔ ان شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 542,500 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کی قیمت 462,913 روپے فی تولہ برقرار ہے ۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں اور مقامی معاشی صورتحال کا براہ راست اثر مقامی نرخوں پر پڑتا ہے ۔ صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں بڑی تبدیلی کی صورت میں مقامی نرخوں میں بھی ردوبدل متوقع ہو سکتا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سوزوکی پاکستان کا سرٹیفائیڈ استعمال شدہ گاڑیوں کا پروگرام لانچ

شہریوں کا کہنا ہے کہ شادیوں کے سیزن اور سرمایہ کاری کے رجحان کے باعث سونے کی قیمتوں پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے جبکہ خریدار روزانہ کی بنیاد پر نرخ معلوم کر کے خرید و فروخت کر رہے ہیں ۔

Scroll to Top