دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کیس کی سماعت، فیصلہ ملتوی

آج دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کیس کی سماعت ہوئی، جس میں یاسین ملک صاحب ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت NIA کی درخواست پر تھی، جس میں انہوں نے یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل دائر کی تھی۔ عدالت میں بحث ہوئی اور دونوں طرف کے وکلاء نے اپنے دلائل پیش کیے۔

یہ بھی پڑھیں: جھوٹے مقدمے میں یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی بھارتی تیاریاں، آج اہم سماعت

یاسین ملک نے عدالت میں کہا کہ بار بار سماعت کی تاریخیں لی جا رہی ہیں جس سے مقدمے کی شفافیت متاثر ہو رہی ہے۔ وہ اپنے موقف کو عدالت کے سامنے پیش کرنے کے لیے تیار ہیں اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔

آج عدالت نے کوئی فیصلہ نہیں سنایا، تاہم NIA کو مزید وقت دیتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔ سماعت اگلی بار 22 اپریل 2026 کو ہوگی۔ آج کی سماعت میں صرف دلائل ہوئے اور فیصلہ بعد میں دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مسئلہ کشمیر کو ’’ بورڈ آف پیس‘‘میں شامل کیا جائے،مشعال ملک

Scroll to Top