فوڈ اتھارٹی مظفرآباد

مظفرآباد:فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی،دکانیں سیل،تاجروں کو انتباہ جاری

مظفرآباد ، جہلم ویلی( کشمیر ڈیجیٹل)معزز عدالت عظمی کے احکامات کی روشنی میں قانون کے مغاہر کاروبار کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف فوڈ اتھارٹی مظفرآباد کی جانب سے کریک ڈاؤن جاری ۔

فوڈ اتھارٹی کی مظفرآباد اور جہلم ویلی میں بڑی کارروائیاں جاری، غیر قانونی فروزن فوڈ کا کاروبار کرنے والی دو شاپس کو سیل کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:طوفانی برفباری، ایک اور مکان زمین بوس، متعدد ٹرانسفارمر جل گئے

فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق فروزن فوڈ کے کاروبار سے متعلق فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 اور پیور فوڈ ریگولیشنز 2019 میں واضح ایس او پیز موجود ہیں جن میں فروزن فوڈ کی ٹرانسپورٹیشن، اسٹوریج، ہینڈلنگ، درجہ حرارت کے معیار اور لائسنسنگ کا باقاعدہ طریقہ کار درج ہے۔

ان قوانین کے تحت کسی بھی فوڈ بزنس آپریٹر کو بغیر رجسٹریشن اور لائسنس کے فروزن فوڈ کا کاروبار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر، بالائی علاقوں میں شدید برفباری، سڑکیں بند،الرٹ جاری

حکام نے بتایا کہ اس سے فوڈ بزنس آپریٹرز کو متعدد بار آگاہی، نوٹسز اور ہدایات جاری کی جا چکی ہیں کہ وہ اپنے کاروبار کو فوڈ اتھارٹی ایکٹ اور پیور فوڈ ریگولیشنز کے مطابق کریں۔

فوڈ اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ جو بھی فوڈ بزنس آپریٹر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017 اور پیور فوڈ ریگولیشنز 2019 کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا، اس کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شدید بارش اور برفباری کے باعث وزیر مواصلات نےمحکمہ شاہرات کو ہائی الرٹ کر دیا

جس میں دکانوں کی سیلنگ، جرمانے اور دیگر قانونی اقدامات شامل ہوں گے۔حکام کے مطابق اس کریک ڈاؤن کا مقصد عوام کو محفوظ، معیاری اور صحت بخش خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،

جبکہ غیر قانونی اور غیر معیاری خوراک کے کاروبار کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی۔ فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یہ کارروائیاں آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Scroll to Top