بھارت میں ٹی 20ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے پڑ گیا

بھارت میں مہلک نیپا وائرس پھیلنے کی وجہ سے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا ہے۔

رواں برس 7 فروری سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو بھارت میں نئے نیپا وائرس کے پھیلنے کے باعث خطرات کا سامنا ہے، جس نے اس میگا ایونٹ کے انعقاد پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شرکت، حتمی فیصلہ جمعہ یا پیر کو ہوگا،محسن نقوی

بھارتی صحت حکام کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں نیپا وائرس کے 5 تصدیق شدہ کیسز سامنے آ چکے ہیں، جن کی حالت تشویشناک ہے جب کہ 100 سے زائد افراد کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا اور حفاظتی تدابیر مزید سخت کردی گئی ہیں۔

اگر نیپا وائرس کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو اس سے ورلڈ کپ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سکیورٹی انتظامات پر سنگین اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

نیپا وائرس نے ورلڈ کپ کی تیاریوں، لاجسٹکس اور سفری انتظامات کو غیر یقینی صورت حال سے دوچار کر دیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق وائرس کے پھیلنے پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا شیڈول متاثر ہوسکتا ہے۔

یاد رہے آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا دسواں ایڈیشن 7 فروری سے 8 مارچ 2026 تک کھیلا جائے گا، جس میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جب کہ ٹورنامنٹ 29 دنوں پر محیط ہوگا

ورلڈ کپ کے میچز 8 عالمی معیار کے اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے، جن میں 5 بھارت اور 3 سری لنکا میں واقع ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انڈر19ورلڈ کپ، پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ سامنے آگئی

ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے میچز احمد آباد، چنئی، نئی دہلی، ممبئی، کولکتہ، کولمبو اور کینڈی کے اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

Scroll to Top