ملک میں بڑھتی مہنگائی کے سبب برائلر گوشت اور دیگر مرغی کی مصنوعات عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں ۔
سرکاری نرخوں کے باوجود مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمتیں بلند سطح پر فروخت ہو رہی ہیں، جس سے صارفین شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔
محکمہ مارکیٹ ریسرچ کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 526 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ قیمت 550 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:تقریباً 42 کروڑ کی گھڑی! اس میں ایسا کیا خاص ہے؟
اسی طرح زندہ مرغی 363 روپے فی کلو اور بون لیس گوشت 700 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، جو شہریوں کے لیے مہنگائی کا سبب بن رہا ہے ۔
شہریوں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آمدن میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود خوراک کی بڑھتی قیمتیں ان کے بجٹ پر دباؤ ڈال رہی ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:موبائل بیچنے سے قبل اپنےذاتی ڈیٹا کی حفاظت کریں،پی ٹی اے
برائلر گوشت ، جو کبھی سستا اور ہر گھر کی بنیادی پروٹین سمجھا جاتا تھا، اب عام آدمی کے لیے خریدنا مشکل ہو گیا ہے ۔
ماہرین اقتصادیات کے مطابق کرنسی کی قدر میں کمی ، پیداواری لاگت میں اضافہ اور سپلائی چین کے مسائل مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافے کے بنیادی عوامل ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سیمسنگ گلیکسی A36 5G اب آسان اقساط پر حاصل کیا جا سکتا ہے
صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ۔




