مظفرآباد، حویلی ، راولاکوٹ(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر بھر میں بلدیاتی نمائندوں کی ہڑتال جاری ۔ آزادکشمیر میں بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم۔بلدیاتی نمائندوں کا مرکزی پروگرام آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں منعقد ہوا۔
بلدیاتی نمائندوں کا ایبٹ آباد روڈ بند کر کے اجلاس،سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔
حکومت ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے ۔ اگر تسلیم شدہ مسودہ اسمبلی سے پاس نہیں کیا جاتا تو 25 فروری کو اسمبلی کا گھیرائو کریں گے۔ہائیکورٹ نے جو ہمارے حق میں فیصلہ دیا ہے ان کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ حکومت بلدیاتی فنڈز فوری جاری کرے ۔ ان خیالات کا اظہار بلدیاتی نمائندگان نےاحتجاجی دھرنے سے کیا۔
تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندگان کی جانب سے ایکٹ 1990 کی بحالی کیخلاف آزادکشمیر بھر سے بلدیاتی نمائندوں کی دارالحکومت احتجاج میں شرکت، دوسری جانب آزادکشمیر بھر میں بلدیاتی نمائندوں کا اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کیا گیا۔
بلدیاتی نمائندگان نے حکومت کو وارننگ دی کہ اگر 25 فروری سے پہلے ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہوا تو آزاد کشمیر بھر سے بلدیاتی نمائندگان عوام کے ہمراہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا گھراؤ کریں گے۔
بلدیاتی ایکٹ 1990 کی بحالی کیلئے قرارداد پیش کی گئی جس کی بلدیاتی نمائندگان نے ہاتھ اٹھا کر تائید وحمایت کی ۔ بلدیاتی ایکٹ 1990 کی بحالی پر زور دیا ۔
بلدیاتی نمائندوں کا پونچھ بھر میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج جاری ہے۔ راولاکوٹ پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا ہے۔ میونسپل کارپوریشن کے ممبران کی کیثر تعداد اس احتجاج میں موجود ہے
امریکہ میں مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں،بیرسٹر سلطان




