مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل )صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر ، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کی رہائشگاہ پر صدر مسلم کانفرنس و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کی اہم ملاقات ،تحریک آزادی کشمیر اور آزاد کشمیر کی اندرونی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
دونوں رہنماؤں نے قرار دیا کہ اہلیان کشمیر کی تمام تر امیدیں پاکستانی عوام اور افواج پاکستان سے وابستہ ہیں، بھارت کشمیریوں پر 77 سال سے مظالم کر رہا ہے
کشمیریوں نے آزادی کی تحریک میں لاکھوں جانوں کی قربانیاں دی ہیں، پاکستان اور آزادکشمیر کی تمام سیاسی قیادت مسئلہ جموں کشمیر پر ایک ہے۔
اقوام عالم سے ہمارا مطالبہ ہے کہ کشمیریوں کو رائے شماری کا حق دلانے کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت مسئلہ جموں کشمیر کے حوالے سے دونوں رہنماوں نے تبادلہ خیال کیا ۔
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کا مقابلہ پاکستان فوج، سکیورٹی ادارے اور عوام ملکر لڑ رہے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج اندونی و بیرونی محاذ پر بخوبی ملک کا دفاع کر رہی ہیں۔
دہشتگردی کی اس جنگ میں پاکستان کی عوام اپنے افواج کے ساتھ کھڑی ہیں، سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پاکستان کی مجموعی صورتحال پر اظہار خیال کرنے سمیت مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کے حوالے سے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اہلیان مقبوضہ کشمیر پر ہونے والے مظالم پر آواز اٹھانی چاہیے۔
اس موقع پر سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی چوہدری علی شان سونی ، چیئرمین یوتھ ونگ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردار عثمان عتیق خان ، سردار عمر تنویر خان ، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید ، راجہ عبدالجبار، راجہ اسد بھی موجود تھے ۔
بلدیاتی نمائندوں کا حکومت کو 25 فروری کا الٹی میٹم، اسمبلی گھیراو کا اعلان




