غلام اللہ اعوان

افواج پاکستان کی کامیاب پالیسی سے بھارت پر لرزا طاری ہے ،غلام اللہ اعوان

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)بھارت کی چیخیں یہ بتا رہی ہیں کہ افواج پاکستان کے فیصلے درست سمت میں ہیں۔پاک فوج کا کردار قابل تحسین ، دشمن کے دلوں پرآج بھی لرزا طاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان غلام اللہ اعوان ایڈووکیٹ نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں سید غلام رضا کاظمی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

غلام اللہ ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا دنیا بھر میں بدنام ہوچکا ہے ۔ بھارتی میڈیا نے معرکہ حق کے دوران جھوٹی خبریں چلائیں اورلاہور میں بندرگاہ کو تباہ کرنے کی فیک خبریں چلائیں حالانکہ کراچی میں بندرگاہ ہے لاہور میں نہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چکار،شدید سردی، جنریٹر نے ایک شخص کی جان لے لی،دو افراد بے ہوش

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر سفارتی کامیابیاں مل رہی ہیں جبکہ بھارت عالمی منظر میں کہیں بھی نظر نہیں آتا ۔

ان کا کہنا تھاکہ بھارت پاکستان کو ملوث کرنے کیلئے بونگیاں مارنے لگاکہ آزادکشمیر میں دہشتگرد کشمیر میں گھسنے کیلئے تیار ہیں ۔ بھارتی حکومت آزادکشمیر پر چڑھائی کیلئے بہانہ تلاش کررہی ہے ۔

بھارت کا موقف ہے کہ آزادکشمیر میں لشکر طیبہ کے جنگجو تربیت حاصل کررہےہیں ۔ اور انہیں بارڈر کے قریب محفوظ مقام پر تعینات کیا جارہا ہے یہ وہ بھارت کا پروپیگنڈا ہے جو بھارت اپنے خفت مٹانے کی ایک ناکام کوشش کررہا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیکا کا پہلا سرکاری اورحتمی نتیجہ، وفاقی وزیر عطاء تارڑ کا ایمان مزاری کی سزا پر ردعمل

معرکہ حق میں افواج پاکستان کی کامیاب کارروائیوں کے بعد بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ،گوڈی میڈیا اپنی قوم کو وہ چیزیں بتا رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ۔

غلام اللہ اعوان کا کہنا تھا کہ بھارت یا بھارتی میڈیا ہوتا کون ہے یہ تعین کرنے والا کہ کس آفسر نے کہاں جانا ہے، بھارت کا پاک فوج کے آفیسران کے خلاف پروپیگنڈے کے پیچھے کوئی پوشیدہ ایجنڈا ہے۔

غلام اللہ اعوان کا کہنا ہے کہ جب آپ کے دشمن کی چیخیں نکل رہی ہوں تو سمجھ جائیں کہ آپ کے فیصلے قابل تحسین اور درست نشانے پر ہیں ۔ اور آپ کے فیصلے دشمن کیلئے وحشت ناک ہیں ۔

بھارتی میڈیا افواج پاکستان کے جن دو افسران کیخلاف پروپیگنڈا کررہا ہے اس سے پتہ چلتا ہے کہ افواج پاکستان کے فیصلے درست سمت میں ہیں ۔ بھارت آزادکشمیر میں مس ایڈونچر کرنا چاہتا تھا جیسے ہی فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو ایکسٹینشن ملی ۔ بھارت کے خواب چکنا چور ہوگئے ۔ اور بھارت جو حملے کا خواب دیکھ رہا تھا وہ ناکام ہوگیا۔

Scroll to Top