لاہور (کشمیر ڈیجیٹل)معروف سابق کرکٹر عبدالقادر کا بیٹا سلمان قادرجنسی زیادتی کے الزام میں انویسٹی گیشن پولیس برکی نے گرفتارکرلیا۔
سلمان قادر کیخلاف اس کی گھریلوملازمہ نے جنسی زیادتی کی درخواست دی۔متاثرہ لڑکی کی درخواست پر برکی پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:یواے ای حکومت کا توہین آمیز مواد پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا اعلان
ایف آئی آر کے مطابق فرسٹ کلاس کرکٹر کے بیٹے سلمان قادر نے فارم ہاؤس پرلیجاکر ملازمہ سے زیادتی کی۔سلمان قادر نے اسے کام کے بہانے بلایا تھا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مشہور لیگ اسپنر کے بیٹے پر گھریلو ملازمہ نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کرادی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
لاہور کے تھانہ برکی میں درج ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ برکی کے علاقے میں رہائش پذیر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر سلمان قادر نے گھریلو ملازمہ کو اپنے فارم ہاؤس لے جا کر جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:متنازعہ ٹوئٹ کیس:ایمان زینب مزاری اور ہادی چٹھہ کو 10، 10 سال قید کی سزا
نجی چینل ایکسپریس کے مطابق پولیس کو ملازمہ نے بتایا کہ سلمان قادر نے ان کو کام پر جلدی بلایا، جس پر وہ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مین گیٹ پر آگئی، جہاں سے انہیں گاڑی میں بٹھا کر اپنے فارم ہاؤس لے گیا جہاں ملزم نے ملازمہ کے ساتھ زبردستی جنسی زیادتی کی۔
پولیس نے بتایا کہ متاثرہ لڑکی نے تھانہ برکی میں اندارج مقدمہ کی درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او برکی عمران نوازنے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔
ایس پی کینٹ اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ 21 سالہ گھریلو ملازمہ کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم سلمان قادر کو گرفتار کرلیا ہے جس نے ملازمہ کو گھر سے کام کے بہانے بلایا اور ورغلا پھسلا کر اپنے فارم ہاؤس پر لے گیا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
انہوں نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں ملزم سلمان قادر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا اور خواتین کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔





