احسن اقبال

ووٹرز کی عمر کی حد25سال مقرر کرنے کی خبریں پروپیگنڈا قرار

اسلام آباد:وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ووٹر کی عمر کی حد 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کرنے کی خبروں کو مخالفین کا پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے سختی تردید کردی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ کئی صحافیوں اور لوگوں نے سوالات کیے ہیں کہ حکومت ووٹر کی اہلیت کے لیے عمر کی حد 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیرغور ہے اور نہ ہی ایسی کوئی قانون سازی کی جارہی ہے، ہم پاکستان کے نوجوانوں پر اعتماد رکھتےہیں اور ان کے ووٹ دینے کا حق ان سے چھیننے کا تصور بھی نہیں کرسکتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ مخالفین کی ڈس انفارمیشن مہم ہے اور اب ہمارے مخالفین صرف ڈس انفارمیشن کے سہارے ہی زندہ ہیں، وہ جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں، اس کے ذریعے مسائل بناتے ہیں اور اس پر اپنی س کوئی قانون سازی نہیں کی جارہی ہے کہ جس سے ووٹرز کی عمر یاست کی دکان چمکانے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کی تیاریاں، کوٹلی کیلئے نادرا موبائل وین کے دوروں کا شیڈول جاری

وفاقی وزیر نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے یا مشترکہ اجلاس میں ایسیکو 18 سال سے بڑھا کر 25 سال کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں اور وہ ہمارے پاکستان کے لیے بہت بڑا سرمایہ ہیں، وہ صلاحیت اور اہلیت رکھتے ہیں کہ وہ پاکستان کے مستقبل کے لیے صحیح فیصلہ کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ لہٰذا میں اس بات کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور یہ خبریں صرف افواہ سازی ہیں، ہمارے مخالفین کی ڈس انفارمیشن فیکٹری کی پیداوار ہیں جو صرف اس طرح کی افواہیں پھیلا کر اپنے آپ کو سیاست میں زندہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ حکومت نئی ترمیم لا رہی ہے جس میں ووٹرز کی عمر کی حد بڑھا کر50سال مقرر کی جائے گی۔

Scroll to Top