آزادکشمیر :بارش،برفباری کا سلسلہ شروع، ایس ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مظفرآباد، اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش ،پہاڑوں پر برفباری شروع ہوگیا۔

وادی لیپا میں شدید برفباری! شاہراہ لیپا،ریشیاں بند، لوگ گھروں میں محصور، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی: آج رات اور کل دن بھی برفباری کا امکان ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر ڈیجیٹل کی خبر پر ایکشن، عوامی ایکشن کمیٹی کا یٰسین ملک کی رہائی کیلئے احتجاج کا اعلان

دوسری جانب آزادکشمیر میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ آسمان گہرے بادلوں سے ڈھک گیا،شدید سردی کی لہر برقرار ہے، درجہ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے گرگیا۔

آٹھمقام میں درجہ حرارت منفی 4،شاردہ منفی 3، کیل منفی 10،تاؤبٹ منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے ۔

ضلع حویلی، باغ، راولاکوٹ، ہٹیاں بالا، چکار، نیلم ویلی ، جہلم ویلی کے پہاڑوں پر وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ بھی جاری ہے ، محکمہ موسمیات نے بارشوں کا سلسلہ اگلے 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی ۔

وادی لیپا کے پہاڑوں پر ایک فٹ سے زیادہ اور بالائی وادی ابادی میں تین انچ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔اس تازہ برف باری کی وجہ سے شاہراہِ لیپا ریشیاں لیپا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہو چکی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات اور کل دن بھی شدید برفباری کا امکان ہے، محکمہ شاہرات جہلم ویلی کے مطابق روڈ پر برف کے تودے گرنے کا خطرہ موجود ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے کہ رات کے وقت بالکل سفر نہ کریں۔محکمہ شاہرات کی ہیوی مشینری اور عملہ مکمل تیار ہیں، اور حالات سازگار ہوتے ہی سڑک سے برف ہٹانے کا کام شروع کر دیا جائے گا۔

یہ برفباری وادی لیپا کے لیے رحمت اور زندگی کی نوید ہے، خشک سالی ختم ہوگی اور سوکھے چشمے پانی سے بھر جائیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر:سرکاری ملازمت کا حصول آسان، تھرڈ پارٹی ایکٹ بحال

سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق آج رات اور 23 جنوری کے دوران آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش جبکہ بالائی و پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کا امکان ہے۔

متوقع موسمی صورتحال کے باعث بالائی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کا شدید خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں سڑکوں کی بندش، سفری مشکلات، اور بجلی و مواصلاتی نظام میں خلل پیدا ہو سکتا ہے۔

ایس ڈی ایم اے عوام الناس کو درج ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتا ہے:* شہری و دیہی آبادی ندی نالوں، پہاڑی ڈھلوانوں اور غیر محفوظ مقامات کے قریب غیر ضروری آمد و رفت سے گریز کریں۔

بالائی علاقوں کے مکین اور سیاح غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔۔ لینڈ سلائیڈنگ اور شدید برفباری کے خطرے کے پیش نظر رات کے وقت سفر سے خصوصی پرہیز کیا جائے۔۔

گاڑیوں میں سفر کے دوران مناسب حفاظتی سامان، گرم لباس اور ایمرجنسی کٹ ہمراہ رکھیں۔* کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مقامی انتظامیہ، ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 یا SDMA کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری سے درجہ حرارت میں مزید کمی کا امکان ہے ۔موسمی صورتحال کے پیش نظر ایس ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا۔سیاحوں اور مقامی افراد کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی گئی ہے۔

مری میں بھی برفباری شروع ہو گئی ہے، ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ شہری احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں،مری پولیس، ٹریفک پولیس، ریسکیو 1122سمیت تمام ادارے ہائی الرٹ ہیں۔

سیاح اور شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پولیس ہیلپ لائن اور 15 پر رابطہ کریں۔سنجاوی اور گردونواح میں رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے،بارش اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری جاری ہے۔

Scroll to Top