ترکیہ حکومت کا بھی عالمی “بورڈ آف پیس” میں شمولیت کا اعلان

انقرہ(کشمیر ڈیجیٹل)ترکی نے غزہ پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بین الاقوامی “بورڈ آف پیس” اقدام میں شرکت کا اعلان کردیا ۔

جمہوریہ ترکی کے خارجہ امور کے وزیر ہاکان فیدان بورڈ آف پیس چارٹر پر دستخطی تقریب میں 22 جنوری 2026 کو سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔

ترک وزارت خارجہ نے بدھ کو تصدیق کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان جمعرات کو “بورڈ آف پیس” کے اجلاس میں ترک صدر کی نمائندگی کریں گے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ “حاکان فیدان صدر ایردوان کی جانب سے بورڈ آف پیس چارٹر پر دستخط کی تقریب میں شرکت کے لیے 22 جنوری 2026 کو سوئٹزرلینڈ کا دورہ کریں گے۔”ٹرمپ نے صدر اردگان کو بورڈ کا رکن بننے کا دعوت نامہ بھیجا تھا۔

دوسری جانب اس سے قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ سے فون پر بات کی۔دونوں رہنماؤں نےدو طرفہ تعلقات کے ساتھ غزہ اور علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بات چیت کی ۔

ترک صدر ایردوان نے غزہ بورڈ آف پیس میں مدعو کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Scroll to Top