پی ایس ایل 11 میں لوکل کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کیا ہونگی؟فہرست سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 11 کی پلیئرز آکشن سے قبل لوکل کھلاڑیوں کی ممکنہ نئی کیٹیگریز کی فہرست سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ پلاٹینم میں برقرار ہیں۔ صاحبزادہ فرحان گولڈ جبکہ سلمان علی آغا اور محمد نواز ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے۔

ذرائع کے مطابق وکٹ کیپر بیٹر اعظم خان ڈائمنڈ سے گولڈ میں آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سیزن 11 میں ڈرافٹ ختم،بڑے انتظامی فیصلے سامنے آ گئے

ذرائع کا کہناہے کہ کراچی کنگز کے حسن علی ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے، عباس آفریدی پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق خوشدل شاہ اور عامر جمال ڈائمنڈ سے گولڈ اور عرفات منہاس گولڈ سے سلور میں چلے گئے جبکہ شان مسعود ڈائمنڈ میں برقرار ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے شاہین آفریدی، فخر زمان اور حارث رؤف پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں۔سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ اور محمد نعیم ایمرجنگ سے سلور میں آ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کے بابر اعظم اور صائم ایوب پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ محمد حارث اور محمد علی ڈائمنڈ سے گولڈ میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملتان سلطانز کے محمد رضوان پلاٹینم میں برقرار جبکہ اسامہ میر اور افتخار احمد پلاٹینم سے ڈائمنڈ میں چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسنین ڈائمنڈ سے گولڈ کیٹیگری میں چلے گئےجبکہ عاکف جاوید سلور سے گولڈ میں آ گئے ۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف اور محمد عامر پلاٹینم میں برقرار ہیں جبکہ ابرار احمد ڈائمنڈ سے پلاٹینم میں آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا پی ایس ایل کھلاڑیوں کے معاوضے بڑھانے کا مشورہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیم جونیئر گولڈ سے ڈائمنڈ، عثمان طارق سلور سے ڈائمنڈ میں آ گئے خواجہ نافع سلور اور حسن نواز ایمرجنگ سے گولڈ میں آ گئے ۔

Scroll to Top