اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) آئی ٹی اکانومی عروج پر ,پاکستان نے آئی ٹی برآمدات میں ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ۔
دسمبر 2025 کی برآمدات 437 ملین امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں – جو پہلی بار 400 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
دسمبر 2025 کے دوران آئی ٹی برآمدات پہلی بار 400 ملین ڈالر کی حد عبور کرتے ہوئے 437 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں آئی ٹی برآمدات میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو نومبر میں 356 ملین ڈالر تھیں
جبکہ سالانہ بنیاد پر یہ اضافہ 26 فیصد رہا جہاں دسمبر 2024 میں برآمدات کا حجم 348 ملین ڈالر تھا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر ،مری، گلیات میں برفباری،این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
رواں مالی سال 26 کے پہلے چھ ماہ کے دوران آئی سی ٹی برآمدات 2.24 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں۔
اس کارکردگی کے باعث آئی سی ٹی شعبہ خدمات کی برآمدات میں سب سے بڑا اور مستقل حصہ ڈالنے والا شعبہ بن کر ابھرا ہے جس نے سب سے زیادہ تجارتی سرپلس بھی فراہم کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق آئی ٹی برآمدات میں مسلسل اضافہ پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کے مضبوط ہونے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات پر بڑھتے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔
آئی سی ٹی کی برآمدات 2.24 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ سال ہا سال 20 فیصد زیادہ ہے
مزید یہ بھی پڑھیں:ہنزہ،زلزلے نے تباہی مچادی،درجنوں مکان زمین بوس، پاک فوج سے مدد کی اپیل
جس سے آئی سی ٹی سب سے زیادہ تجارتی سرپلس کے ساتھ خدمات کی برآمدات میں سب سے بڑا اور سب سے زیادہ مستقل شراکت دار ہے۔
پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں شاندار اضافہ، مارچ 2025ء میں برآمدات کا حجم 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
رپورٹ کے مطابق مارچ 2025ء میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 31 کروڑ 10 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ سی ای او ٹاپ لائن ریسرچ محمد سہیل کے مطابق یہ ماہانہ بنیادوں پر آئی ٹی برآمدات کی اب تک کی سب سے بلند سطح ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغان درالحکومت کابل میں دھماکہ، متعدد افراد جاں بحق
انہوں نے بتایا کہ مارچ کی نیٹ آئی ٹی ایکسپورٹس میں سالانہ بنیاد پر 13 فیصد اضافہ ہوا، ماہانہ بنیاد پر بھی برآمدات میں 12 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ٹاپ لائن ریسرچ کے مطابق مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران آئی ٹی برآمدات میں 22 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی سے مارچ کے دوران آئی ٹی برآمدات 2 ارب 43 کروڑ امریکی ڈالر تک پہنچ گئیں۔




