مظفرآباد؛شدید بارشوں، برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ کے الرٹ کے باعث عوام اور سیاحوں کو محفوظ بنانے کے لئے محکمہ تعمیرات عامہ کے شعبہ مینٹیننس مشینری ڈویژن مظفرآباد نے اہم مقامات پر مشینری روانہ کردی ہے۔
جو ہمہ وقت الرٹ رہے گی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی کر سکے۔فیلڈ عملہ پوری طرح متحرک ہوچکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
ڈپٹی ڈائریکٹر مشینری/ مینٹیننس ڈویژن مظفرآباد خواجہ محمد اقبال نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور،وزیر تعمیرات عامہ سردار ضیاء قمر،سیکرٹری ورکس ظفر خان اور چیف انجینئرز صاحبان کی ہدایت پر عمل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی علاقوں میں عوام اور سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضلع نیلم کے علاقے نوسیری سے تائوبٹ جہلم ویلی میں نیلی تا لیپہ کرناہ، کہوٹہ تاحاجی پیر،بھیڈی،لسڈنہ روڈ،دھیر کوٹ،سدھن گلی،راولاکوٹ دیگر علاقوں میں بھاری مشینری روانہ کردی گئی ہے۔
تمام متعلقہ فیلڈ عملہ کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے الرٹ رکھا گیا ہے اور تمام سٹاف ہمہ وقت موقع پر موجود ہے۔
انہوں نے کہاکہ ویل لوڈر کے ساتھ ویل چین بھی لگا رکھے ہیں تاکہ برفباری سے مشین سلپ نہ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں انڈے کھانے کے فوائد اور محفوظ مقدارکیا ہے؟
خواجہ محمد اقبال نے کہا کہ محکمہ تعمیرات عامہ عوام اور سیاحوں کو محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کررہا ہے۔
انہوں نے سیاحوں کو شدید بارشوں اور برفباری کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں تاکہ اس دوران انسانی جانوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔




