راولپنڈی :راولپنڈی کے علاقے روات کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں پیر عبدالقادر جیلانی کے بیٹے سید علی امام شاہ جیلانی شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کیساتھ موجود سکیورٹی گارڈ شفقت جاں بحق ہو گئے ۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے کی فوری اطلاع ملنے پر روات پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمی کو تشو یش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق سکیورٹی گارڈ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مارچری بھیج دی گئی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ماہ نور علی نے چیک جونیئر اوپن اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا
ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب نے ہسپتال پہنچ کر کہا کہ واقعے کی ہر زاویے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور حملہ آوروں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس نے مزید کہا کہ مقدمے کی تفصیلی کارروائی جاری ہے اور واقعے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تمام شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی ماحولیاتی دہشت گردی، قیمتی جنگلات نذرِ آتش
یہ واقعہ راولپنڈی کے حساس علاقے میں پیش آیا، جس نے علاقے کے عوام میں خوف و تشویش پیدا کر دی ہے۔ حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر دیں ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ پنجاب کا صوبے بھر میں مزید 30 سہولت بازار قائم کرنے کا اعلان
دوسری طرف واقعہ پر سٹی پولیس آفیسر (سی پی او )راولپنڈی نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ۔




