کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل) آزادجموں وکشمیرالیکشن کمیشن سیکرٹریٹ نے نادراموبائل رجسٹریشن وین کے ضلع کوٹلی دوروں کاشیڈول جاری کردیاہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سلطنت عثمانیہ کا وہ آخری چشم وچراغ جس کا تابوت ضبط کرلیا گیا تھا
شیڈول میں بتایاگیاہے کہ آزادجموں وکشمیرالیکشنزایکٹ2020کی دفعہ21(A)کے تحت ووٹرزکے لیے اپناحق رائے دہی استعمال کرنے کی غرض سے اصل قومی شناختی کارڈپیش کرنالازم ہے۔
مندرجہ بالاقانونی تقاضے کوپورا کرنے اورآزادجموں وکشمیرکے شہریوں کوان کی دہلیز پریہ سہولت فراہم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آزادجموں وکشمیرکی جانب سے نیشنل ڈیٹابیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے تعاون سے آزادکشمیر کے مختلف اضلاع میں موبائل رجسٹریشن وینزکے دورہ جات کااہتمام کیاگیاہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت عوامی ایکشن کمیٹی سے نمٹنے کیلئے سخت پالیسی لارہی ہے،جاوید بٹ
نادراموبائل رجسٹریشن وینزکے ان مجوزہ دوروں کاتفصیلی شیڈول لف ھذاکرتے ہوئے تحریرہے کہ قومی اہمیت کے اس عوامی فلاحی اقدام کومدنظررکھتے ہوئے اپنے متعلقہ اضلاع میں تمام پرنٹ میڈیا،الیکٹرانکس میڈیااوردیگرموثر ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس شیڈول کی بھرپور اوروسیع پیمانہ پرتشہیرکویقینی بنایاجائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد: بغیر ایم ٹیگ داخل ہونیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع
موبائل ٹیم ضلع کوٹلی میں یکم جنوری کوسپلائی بازار،دوجنوری کودھمول،پانچ جنوری کو گوئی مرکز،چھ جنوری کوجورہ گلی،سات جنوری کوکوٹھیاں،آٹھ جنوری کوپنجیڑہ،نوجنوری کوسرساوہ پہنچے گی
مزید یہ بھی پڑھیں:سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر آزادکشمیر کے باشندوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹر قائم
بارہ جنوری کوکوٹلہ،تیرہ جنوری کوڈھیری نالہ،چودہ جنوری کوپناکھہ،پندرہ جنوری کو بنڈلی کھوئیرٹہ،سولہ جنوری کوڈونگی،انیس جنوری کودھناں کھوئیرٹہ،بیس جنوری کوڈنہ،اکیس جنوری کومنیل، بائیس جنوری کونورپوردربار، تئیس جنوری کوسمروڑ،چھبیس جنوری کوبڑالی،ستائیس جنوری کوگلپور،اٹھائیس جنوری کوتتہ پانی،انتیس جنوری کوساوڑ جبکہ تیس جنوری کورہیاں شریف کادورہ کرے گی۔
آزادکشمیر بھر میں الیکشن کمیشن نے عوامی سہولیات کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا، پہلے مرحلے میں نادرا موبائل رجسٹریشن وین میرپور ڈویژن کے حلقہ کوٹلی کیلئے بھیج دی۔




