پاکستانی

جرمنی جانے اور ملازمت کا ارادہ رکھنے والوں کیلئے اہم خبر

آپ جرمنی میں ملازمت کا ارادہ رکھتے ہیں پھر یہ خبر آپ کو اہم معلومات فراہم کرسکتی ہے کیونکہ فی گھنٹہ اجرت 13 یورو(4200 روپے تقریباً) سے زائد ہوگئی ہے ۔

جرمنی میں 2026 میں کم از کم فی گھنٹہ اجرت 8 فیصد اضافے کے ساتھ 13.90 یورو ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی نرسو ں کے لیے جرمنی میں روزگار کے سنہری موقع موجود ،بی ای او ای

اگر آپ ہفتے میں 40 گھنٹے کام کرتے ہیں تو ٹیکس اور دیگر کٹوتیوں سے پہلے آپ کی کم ازک ماہانہ آمدن کم از کم 2400 یورو بنے گی۔

جہاں تک بات ٹیکس کی ہے تو جرمنی میں ان ٹیکس نوٹیفکیشن سسٹم کو بھی ڈیجیٹل بنایا جارہا ہے تاہم پھر بھی اپنے میل باکس پر نظر رکھنا ضروری ہے۔

جرمنی منی جاب سے متعلق بھی ایک اپ ڈیٹ ہے، یہ روزگار کی ایک خاص قسم ہے جس میں عموماً اس وقت تک ٹیکس نہیں دینا پڑتا جب تک ماہانہ آمدن ایک مقررہ حد تک نہ پہنچ جائے۔

یعنی کسی کی ماہانہ آمدن 603 یورو سے کم ہے تو اسے ٹیکس سے استثنیٰ مل سکتا ہے، اگر آپ ریٹائرمنٹ کی عمر کے بعد بھی کام جاری رکھتے ہیں تو 2000 یورو تک کی آمدن پر ٹیکس چھوٹ حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کویت نے پاکستانیوں کیلئے روزگار کے دروازے کھول دیئے، ترجیحی شعبے کونسے ہیں؟

بیرون ملک سے آنے والے اسکلڈ ورکر کی سہولت کےلیے بھی ایک مرکزی ادارہ قائم کیا جارہا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں بھی کمی آسکتی ہے۔

Scroll to Top