سکیورٹی فورسز

سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، دہشتگردوں کاحملہ ناکام، 12 بھارتی سپانسرڈہلاک،3 گرفتار

خاران(کشمیرڈیجیٹل)سکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع خاران، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی کے آغاز میں ہی موقع پر 4 دہشتگرد ہلاک کر دیئےگئے۔ ابتدائی جھڑپ کے بعد چند دہشتگرد عارضی طور پر فرار ہوئے، تاہم فورسز نے ان کا تعاقب جاری رکھا اور بعد ازاں ٹارگٹڈ کارروائی میں انہیں بھی ہلاک کر دیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سکیورٹی فورسز کی بنوں اور کرم میں کامیاب کارروائیاں، خوارج ہلاک

کارروائی کے دوران 3 اہم دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان گرفتار دہشت گردوں میں ایک انتہائی مطلوب بھی شامل ہے –

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 38 سے 40 دہشت گرد حملے میں شامل تھے، جن میں بڑی تعداد غیر ملکی (افغان) دہشت گردوں کی تھی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:صدر بیرسٹرسلطان، وزیراعظم فیصل راٹھور کی خرابی صحت،دعا کی اپیل

مختلف مقامات پر ہونے والی جھڑپوں اور کاؤنٹر ٹیررزم کارروائی کے نتیجے میں مجموعی طور پر تقریباً 12 دہشت گرد مارے گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:اقرارالحسن کا نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان،پرچم بھی سامنے آگیا

ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 5 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، تاہم کوئی شہادت نہیں ہوئی۔

علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام دہشت گرد عناصر کا مکمل صفایا نہیں کر لیا جاتا.

Scroll to Top