بادام دل،بلڈپریشراورنظامِ ہاضمہ،شوگر کنٹرول کیلئے مفید

کشمیر ڈیجیٹل:شوگر کے مریض عموماً ادویات کے ساتھ ساتھ قدرتی طریقوں کی تلاش میں بھی رہتے ہیں تاکہ بلڈ شوگر کو بہتر انداز میں قابو میں رکھا جاسکے۔

ماہرینِ صحت کے مطابق بعض غذائیں ایسی ہیں جو باقاعدہ استعمال کی صورت میں شوگر لیول کو متوازن رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں، اور انہی میں بادام بھی شامل ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:افغان قیادت دو واضح دھڑوں میں تقسیم، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

بادام ایک مقبول اور غذائیت سے بھرپور میوہ ہے جو وٹامن ای، میگنیشم، آئرن، پوٹاشیم سمیت تقریباً پندرہ اہم غذائی اجزا فراہم کرتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سردار ارشد خان نیازی ساتھیوں سمیت شاہ غلام قادر کے قافلے میں شامل

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بادام دل کی صحت، بلڈ پریشر اور نظامِ ہاضمہ کیلئے فائدہ مند ہونے کیساتھ خون میں شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے، اسی وجہ سے اسے شوگر کے مریضوں کے لیے مفید غذا تصور کیا جاتا ہے۔

شوگر کے علاج کیلئے اگرچہ مختلف ادویات دستیاب ہیں، تاہم قدرتی طریقوں میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے بادام پر مشتمل ایک سادہ نسخہ بھی آزمایا جاتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مختلف شہروں میں گندم مہنگی، فی من ریٹ میں 700 روپے کا اضافہ

اس طریقے کے مطابق بادام کی گریاں پیس کر ان میں ایک لیموں کا تازہ رس ملایا جاتا ہے اور اسے نہار منہ استعمال کیا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اس نسخے کو باقاعدگی سے تقریباً 20 دن تک اپنانے سے شوگر لیول میں نمایاں حد تک کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔

ماہرین اس بات پر زور دیتے ہیں کہ یہ طریقہ انسولین کے لیول کو متوازن رکھنے میں تو معاون ثابت ہو سکتا ہے، تاہم یہ شوگر کا مکمل علاج نہیں ہے۔

بادام کو مستقل طور پر متوازن غذا کا حصہ بنانا زیادہ مفید سمجھا جاتا ہے تاکہ شوگر لیول بہتر حد میں رکھا جا سکے۔آخر میں یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ یہ معلومات عمومی نوعیت کی ہیں۔

شوگر کے مریضوں کو کسی بھی گھریلو یا قدرتی نسخے پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرنا چاہیے تاکہ صحت کے حوالے سے کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top