پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی سمری تیار

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) اوگرا کی جانب سے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کرلی گئی ہے ۔

مہنگائی سےتنگ عوام کیلئے اچھی خبر، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزیدکمی کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ولی کی اجازت کے بغیر عدالتی نکاح غیرشرعی،مفتی حنیف قریشی،وزراء کی قانون سازی کی یقین دہانی

ذرائع کے مطابق 16 جنوی سے پیٹرولیم مصنوعات 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:طاقتور ترین پاسپورٹ کی فہرست جاری، پاکستان ایک بار پھر نیچے

ذرائع کا کہناہےکہ پیٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے،ڈ یزل کی قیمت فی لیٹر 2 روپے 70 پیسے تک کم ہونے ہونے کا تخمینہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دشمن کیخلاف نفسیاتی جنگ میں سچائی پر مبنی بیانیہ فیصلہ کن ہتھیار،ترجمان پاک فوج

ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 1 روپے 82 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 8 پیسے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزاد جموں و کشمیر BISE میرپور نے دسویں جماعت کے نتائج 2025 کا اعلان کر دیا

ذرائع کا کہناہے کہ اوگرا حتمی ورکنگ 15 جنوری کو پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کرے گا، حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

یاد رہے کہ حکومت نے سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 28 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی۔