جہلم ویلی: بہترین کاکردگی پر پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ اور کیش انعام تقسیم

جہلم ویلی (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)سید عباس علی سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع جہلم ویلی کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور کیش انعام تقسیم۔ مقدمہ علت 100/2025 بجرمPC-302تھانہ پولیس چناری جو کہ ایک اندھا قتل تھا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میدانی علاقوں میں برفباری کی افواہیں بے بنیاد،آئندہ ہفتے بارش کا امکان، این ڈی ایم اے

جس میں ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتار کرنےکیلئے سیاب عباسی ڈی ایس پی صدر مقام ، ملک رضوان ڈی ایس پی لیپا،منظر حسین چغتائی انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ سٹی ، ممتاز احمد انسپکٹر ایس ایچ او چناری ،محمد سلیم انچارج سی آئی اے سٹاف جہلم ویلی پر مشتمل جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فون میں مصروف لاپروا ماں نے بچے کو خطرے میں ڈال دیا

جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم نے انتہائی مہارت، حکمت عملی سے نہ صرف نامعلوم مرتکبان واردات کو ٹریس کیا بلکہ انہیں گرفتار کر کے پابند سلاسل بھی کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھمبر، سماہنی ، برنالہ میں بدترین لوڈشیڈنگ؛عوامی صبر کا پیمانہ لبریز

سید عباس علی ایس پی جہلم ویلی کا کہنا تھا کہ آفیسران کو اس اچھی کارکردگی کے صلہ میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام سے نوازا گیا۔اچھی کارکردگی پر انعامات جبکہ ناقص کاکردگی پر احتساب کا عمل جاری رہے گا۔۔

Scroll to Top