ایف بی آر : گریڈ 17 اور 18 کے تمام افسران سے اثاثوں کی تفصیلات طلب

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے گریڈ 17 اور 18 کے تمام افسروں سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ایف بی آر نے اپنے خط میں کہا کہ ہ افسروں کی ترقیوں کے لیے پروموشن کمیٹی کا اجلاس ہونے والا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دنیا کی پہلی اڑنے والی الیکٹرک اڑن کار کی پروڈکشن شروع

اس سے پہلے افسران 30 جون 2025 تک کے اپنے اثاثوں کی تفصیل ایف بی آر میں جمع کروادیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے یہ ہدایت آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میدانی علاقوں میں برفباری کی افواہیں بے بنیاد،آئندہ ہفتے بارش کا امکان، این ڈی ایم اے

اس سے قبل ایف بی آر نے گریڈ 17سے 22تک کے اعلیٰ سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات آن لائن جمع کروانے اور شائع کرنے کا نظام تیار کررکھا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میدانی علاقوں میں برفباری کی افواہیں بے بنیاد،آئندہ ہفتے بارش کا امکان، این ڈی ایم اے

وزارت خزانہ کے مطابق 2026 کے آخر تک افسران کے اثاثے ویب سائٹ پر پبلک کر دئیے جائیں گے، اس حوالے سے وفاق نے آئی ایم ایف کو آگاہ کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورکو جھٹکا، کالج منتقلی کیخلاف طالبات سڑکوں پر آگئیں

وزارت خزانہ کے مطابق اگلے سال کے آخر تک اعلیٰ افسران کے اثاثوں کی تفصیلات عوام کیلئے ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، وفاقی و صوبائی افسران کے اثاثوں کی جانچ پڑتال بھی ہو گی۔
گریڈ 17سے 22کے افسران اپنے ملکی و غیر ملکی اثاثوں کی تفصیل جمع کروائیں گے۔
وزارت خزانہ نے کہاکہ وفاق اور صوبوں کے تمام سول افسران کے اثاثوں کی تفصیلات بھی لازمی دستیاب ہوں گی،سرکاری اداروں کے اہل کاروں کے اثاثوں کی چھان بین بھی ہو سکے گی۔