عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ برینٹ کروڈ کی قیمت 63.40 ڈالر فی بیرل ہو گئی جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 54 سینٹ اضافے کے بعد 58.30 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔
ماہرین کے مطابق ایران اور وینزویلا کی موجودہ صورتحال کی وجہ سے خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکی حکام نے وینزویلا کے تیل پر کنٹرول غیر معینہ مدت تک رکھنے کا اعلان کیا ہے، جس سے عالمی مارکیٹ متاثر ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی کا نیا وار ،چکن اور انڈوں نے شہریوں کی کمر توڑ دی
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ وینزویلا سے 30 سے 50 ملین بیرل تیل وصول کرنے کے بعد اسے مارکیٹ ریٹ پر بیچیں گے، جس کا عالمی تیل کی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام خام تیل کی سپلائی اور طلب کے توازن میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور عالمی تیل کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔




