مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)عوامی حکومت کا ایک اور قابلِ ستائش اقدام ہے۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے نیلم ،جہلم ویلی اور حویلی کے دیرینہ مطالبہ حل کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھا لیا
وادی نیلم،جہلم اور حویلی میں جہاں موبائل سروس نہیں بہت جلدموبائل ٹاورز کی تنصیب کیلئے سروے کی تیاریاں مکمل کرلیں
حکومت آزاد کشمیر نے تین اضلاع نیلم حویلی اور جہلم ویلی میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کر دی ۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سوناایک بار پھرمہنگا ہوگیا،قیمت 3400 روپے اضافہ ریکارڈ
سیکرٹریٹ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ مکتوب کے مطابق آزاد کشمیر میں موبائل اور انٹرنٹ سروس کے معیار اورکوریج کو بہتر بنانے کیلئے موبائل کمپنیوں سے نئے ٹاورز اور فائبر آپٹک کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کی پلان تیارکرلیا۔
گزشتہ اور رواں ماہ مظفر آباد اور مری میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر دفاتر میں ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ جملہ موبائل کمپنیاں پی ٹی اے حکام ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکومتی محکمہ جات بشمول نمائندہ گان ایس سی او کے ذریعے نیلم جہلم ویلی، حویلی کہو ٹہ میں جہاں موبائل سروسز کی کور پیج اور معیار انتہائی کم ہے فوری اقدامات کیے جائیں گے
مزید یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے ہاتھ ہزاروں ایرانیوں کے خون سے رنگین ،معاف نہیں کرسکتے، آیت اللہ خامنائی
مناسب جگہوں کے انتخاب کیلئے جوائٹ سروے کیا جائے گا جس کا شیڈول پی ٹی اے تمام موبائل کمپنیوں سے مل کر مرتب کرے گا۔
اس حوالہ سےپی ٹی اے کے رائل آفس مظفر آباد نے مورخہ 12 جنوری 2026 سے ان تینوں اضلاع کے سروے کا شیڈول جاری کیا ہے جو موسم کی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئےکسی ایک ضلع سے شروع کیا جائے گا۔
پی ٹی اے کی طرف سے اس ضمن میں مسٹر ثقلین ستی اسٹنٹ انجینئر ، موبائل نمبر 2370183-0303 کو بطور فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے ۔
ثقلین ستی جوائٹ سروے ٹیموں کی موومنٹ اور پلان کے بارے میں کو آرٹ چیٹ کریں گے ۔مزید براں محکمہ جنگلات لوکل گورنمنٹ کے لوکل نمائندگان کو بھی سروے ٹیم میں شامل کیا جائےگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں ڈاکٹرز نے ہڑتال ، اوپی ڈیز بند کرنے کی دھمکی دیدی
انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ اپنے اپنے اضلاع میں فوکل پرسن کا تقرر کرکے پی ٹی اے کے فوکل پرسن سے رابطہ رکھیں
جوائٹ سروے کی تکمیل کیلئے ضروری سہولیات فراہم کرے تا کہ پہد کہ یہ مسئلہ حل کیا جانا ممکن ہو سکے گا




