ماریہ نقوی نے آزادکشمیر کی خواتین کیلئے مثال قائم کردی، اپنا برانڈ لانچ

اسلام آباد: آزادکشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل ہجیرہ سے تعلق رکھنے والی شاعرہ ماریہ نقوی نے اپنا کپڑوں کا برانڈ لانچ کرکے آزادکشمیر کی پڑھی لکھی خواتین کیلئے مثال قائم کردی ہے۔

گزشتہ روز وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھوراور وزیر اطلاعات چوہدری رفیق نے نے راولپنڈی میں ماریہ نقوی کے کلاتھنگ برانڈ ’’رعنائی‘‘ کی لانچنگ تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سیکریٹریٹ میں جیالوں کی ایڈجسٹمنٹ، خواتین نظرانداز ،شدید تحفظات سامنے آ گئے

اس موقع پر وزیرِ حکومت محترمہ نبیلہ ایوب کے علاوہ شعراء کرام، صحافیوں، ڈاکٹرز، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور سوشل ایکٹیویسٹ کی بھی بڑی تعداد تقریب میں موجود تھی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ نوجوانوں اور بالخصوص خواتین کی جانب سے کاروباری میدان میں آگے بڑھنا خوش آئند امر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف معاشی خودمختاری کو فروغ دیتے ہیں بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت آزاد کشمیر نوجوانوں اور خواتین کے کاروباری اقدامات کی ہر ممکن حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

ذرائع کے مطابق ماریہ نقوی نے کچھ خواتین کیساتھ مل کر ہی اپنا برانڈلانچ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شادی شدہ لڑکی کا قتل دبانے کی کوشش ناکام، خواتین سمیت5 افراد گرفتار

ماریہ نقوی نے اپنا برانڈ لانچ کرکے آزادکشمیر کی خواتین کو آگے بڑھنے کا بہترین پیغام دیا ہے کہ اگر صلاحتیں ہوں تو کسی بھی میدان میں آگے بڑھا جا سکتا ہے۔

آزادکشمیر میں پڑھی لکھی خواتین صرف محکمہ تعلیم میں ہی ملازمت کرتی ہیں ، اب خواتین کا کاروبار کی طرف آنا یقیناً ترقی اور بہتر مستقبل کی ضمانت ہے۔

Scroll to Top