مظفرآباد:قیمتی لکڑ سمگلنگ کا منصوبہ ناکام، ڈرائیور فرار،فارسٹ گارڈ زخمی

مظفرآباد(کشمیرڈیجیٹل)ناظم اعلٰی جنگلات علاقائی ملک اسد محمود اور ناظم جنگلات میر نصیر کی ہدایات پر فارسٹ گارڈ مظہر شاہ ٹیم کے ہمراہ ٹمبر مافیا کے خلاف متحرک ہوگئے،

با خبر ذرائع کی اطلاع پر چھاپہ مار ڈویژن کے فارسٹگارڈ سید مظہر شاہ نے شاہزور گاڑی جس پر علامتی طور پر آئل ٹینک نصب تھا کا تعاقب کیا

مزید یہ بھی پڑھیں:جج بلال مصطفیٰ کے بھائیوں کا محمد صادق پرتشدد،شہری زخمی

گاڑی متذکرہ کوہالہ چیک سے واپس فرار ہوئی اور کولیاں پل سے علاقہ پاکستان کی طرف نکلنے کی کوشش کی۔

نڈر فارسٹگارڈ نے بائیک پر گاڑی کو روکنے کی بھرپور کوشش کی نمل علاقہ کے پی کے گاڑی متذکرہ نے بائیک کو ہٹ کیا جس کے نتیجہ میں گاڑی الٹ گئی

مزید یہ بھی پڑھیں:فیصل ممتاز راٹھور کا مساجد ، دینی مدارس سے متعلق اہم اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

گاڑی الٹنے سے فارسٹگارڈ سید مظہر شاہ شدید زخمی ہوگئے اور ان کا بائیک بھی ٹوٹ گیا۔ گاڑی کے اوپر نصب ٹینک کے اندر 22 نگ سلیپراز قسم کائل برآمد ہوئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت آزادکشمیر کی عوامی ایکشن کمیٹی کو ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت

جائے وقوعہ پر کے پی کے پولیس اور جنگلات کا عملہ بھی پہنچ گیا۔ سہیل ناصر خان صاحب رینج افیسر چھاپہ مار ڈویژن کی سربراہی میں عملہ بھی بر موقع پہنچ گیا۔

کے پی کے فاریسٹ کے ہمراہ مذکورہ ٹمبر مافیا سےلکڑی ضبط کرلی گئی جبکہ گاڑی کو پولیس تحویل میں لے کر، فرار ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان سے جنگ بندی کیلئے بھارت نے لابنگ فرم کی خدمات حاصل کیں،انکشاف

محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام نے فارسٹگارڈسید مظہر شاہ چھاپہ مار ڈویژن کو بالخصوص اور جملہ چھاپہ مار ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر نے اپنی جان پر کھیل کر اس گھناؤنے جرم کو بے نقاب کیا اور سمگلنگ لکڑی کی اس کوشش کو ناکام بنایا۔

Scroll to Top