آزادکشمیر میں انسانی سمگلرز کیخلاف ایکشن کی تیاری،ادارے سرگرم ہیں، ڈی سی بھمبر

بھمبر( کشمیر ڈیجیٹل) انسانی سمگلروں کیخلاف پاکستان میں کریک ڈائون کے بعد آزادکشمیر کی انتظامیہ نے بھی ایکشن لینے کی تیاری شروع کردی۔سادہ لوح شہریوں کو بیوقوف بنانے والوں کو شکنجے میں لایا جائیگا۔

یونان میں 2023 میں ہونیوالے کشتی حادثہ میں کھوئیرٹہ آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوان جان کی بازی ہار گئے تھے، ایسے واقعات روکنے کیلئے انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔

ڈپٹی کمشنربھمبرمرزا ارشد جرال کے مطابق ضلع کی تینوں تحصیلوں میں انسانی سمگلنگ کی روم تھام کیلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے سرگرم ہیں۔

پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے مل کر ایسا میکنیزیم بنائیں جس سے اس گھنائونے عمل کاتدارک ممکن ہوسکے۔

ایسے ایجنٹس جو پنجاب ودیگراضلاع میں انسانی زندگیوں سے کھیلتےہیں اوربھمبر کے نوجوانوں سمیت سادہ لوح شہریوں کوبیوقوف بناتے ہیں ان کے خلاف کارروائی ضروری ہے۔

یاد رہے کہ انسانی سمگلر ز نوجوانوں کو سہانے سپنے دکھا کر بھاری رقم لے کر موت کے منہ میں دھکیلتے ہیں ، اس گھنائونے عمل میں درجنوں کشمیری نوجوان اپنی جانیں گنوا بیٹھے ہیں۔رواں سال لیبیا میں ہونیوالے کشتی حادثات کے بعد پاکستان میں کریک ٖڈائون کے دوران سینکڑوں انسانی سمگلرز پکڑے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد کشمیر میں بد امنی پھیلانے کی بھارتی سازش بے نقاب

Scroll to Top