مظفرآباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف پانچ کامیاب کارروائیاں، متعدد ملزمان گرفتار

مظفرآباد: تھانہ پولیس سٹی مظفرآباد نے منشیات فروشوں کے خلاف پے در پے کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے مختلف منشیات برآمد کرلیں۔ یہ کارروائیاں سید وجاہت حسین کاظمی، انسپکٹر (SHO) تھانہ سٹی مظفرآباد کی زیر نگرانی انجام دی گئیں۔

پہلی کارروائی میں ملزم وقار ملک ولد ملک صادق ساکن مدینہ مارکیٹ کو گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 115 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ دوسری کارروائی میں زین رشید میر ولد عبد الرشید میر ساکن نزد حمام والی مسجد کو گرفتار کیا گیا، اور اس کے قبضے سے 220 گرام چرس گردہ ضبط کی گئی۔

تیسری کارروائی میں الیاس خان ولد فدا خان اور یار اللہ ولد نجیب اللہ خان ساکنان مالاکنڈ کو گرفتار کیا گیا، اور ان کے قبضے سے 120 گرام آئس برآمد کی گئی۔ چوتھی کارروائی میں عامر گیلانی ولد عابد گیلانی ساکن ہوتریڑی کو گرفتار کر کے 120 گرام چرس گردہ برآمد کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا

پانچویں کارروائی میں بلال کیانی ولد الطاف کیانی ساکن چہلہ بانڈی کو گرفتار کیا گیا، اور اس کے قبضے سے 220 گرام چرس گردہ برآمد ہوئی۔

تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

Scroll to Top