وادی نیلم وجہلم(کشمیر ڈیجیٹل)وادی لیپا سمیت وادی نیلم کے زیریں علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جاری ہے۔۔
مزید یہ بھی پڑھیں:سال 2026 کی آمد، پٹرولیم قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
اپر گریس ،سرداری ،تاوبٹ میں برفباری سے سفیدی چھا گئی ضلعی ہیڈ کوارٹر آٹھمقام سمیت گردونواح کے علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: دومیل پل پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش ناکام، بروقت کارروائی
سب ڈویژن شاردہ ویلی،سرداری ،تاوبٹ سمیت پہاڑوں پرہلکی برفباری جاری ہے جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی ہوئی ہے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نیلم میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ، تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر
دوسری جانب موسمی صورتحال کے پیش نظر مقامی لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے گھروں میں کھانے پینے کا راشن، جلانے کیلئے لکڑیاں اور دیگر ضروری سامان ذخیرہ کر لیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پنچایت کا حیران کن فیصلہ:اسمارٹ فونز رکھنے، بینکوئٹ میں شادی پر پابندی
وادی لیپا کو دیگر علاقوں سے ملانے والی مرکزی شاہراہ فی الحال ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بحال ہے تاہم انتظامیہ نے دوران برف باری غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کردی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناگزیر سفر کی صورت میں مسافروں کو گرم کپڑے، خشک راشن، ٹارچ، ماچس یا لائٹر ساتھ رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے
کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاک فوج کی قریبی چیک پوسٹ یا ضلعی انتظامیہ سے فوری رابطہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ مجموعی طور پر وادی لیپا میں آنے والے دنوں کے دوران شدید سردی اور برف باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ٰٰ




