مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) مرکزی ممبر مجلس عاملہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر عبدالشکور بانڈے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ۔
حالیہ عوامی تحریک کے دوران مظفرآباد میں راجہ ثاقب مجید کی ریلی سے فائرنگ کرتے ہوئے نیلم کے نوجوان سدھیر اعوان کے قتل پر راجہ ثاقب مجید کو قاتل ٹھہراتے ہوئے انہوں نے مسلم لیگ ن میں شامل کیے جانے پر ردعمل میں عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کو جھٹکا، قاضی اور اعوان برادری کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
عبدالشکور بانڈے نے جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ جس جماعت کی قیادت نوجوانوں کے قا تلوں کو ہیرو بنا کر پروٹوکول دے کر جماعت میں شامل کرے ایسی قیادت کے ساتھ نہیں چل سکتا ۔
عبدالشکور بانڈے نے واضح کیا کہ ان کا استعفیٰ کسی ذاتی اختلاف یا سیاسی مفاد کی بنیاد پر نہیں بلکہ ایک اصولی اور اخلاقی مؤقف کے تحت ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وہ عوام، خصوصاً نوجوانوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور انصاف کے تقاضوں کی ہمیشہ حمایت جاری رکھیں گے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کو جھٹکا، سردار میر اکبر مسلم لیگ نواز میں شامل
سیاسی مبصرین کے مطابق عبدالشکور بانڈے کا یہ قدم مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کیلئے ایک بڑا سیاسی امتحان ہے جبکہ عوامی حلقوں میں بھی اس فیصلے کو مختلف زاویوں سے دیکھا جا رہا ہے ۔
ان کے استعفے سے متعلق تاحال مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی قیادت کی جانب سے کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا، تاہم سیاسی حلقوں میں اس معاملے پر مزید استعفوں اور اندرونی اختلافات کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن نے آزاد کشمیر میں اپوزیشن لیڈر کے لیے شاہ غلام قادرکو نامزد کردیا




