قیمتیں

دالیں، چاول اور مصالحہ جات کی ہول سیل اور ریٹیل سطح پر نئی سرکاری قیمتیں مقرر

کراچی : شہر قائد میں دالوں، چاول اور مصالحہ جات کی ہول سیل اور ریٹیل سطح پر نئی سرکاری قیمتیں مقرر کر دی گئی ہیں ۔

کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے سندھ ایسنشل کموڈیٹیز ایکٹ کے تحت نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے فوری عمل درآمد کی ہدایت دی ہے ۔

کمشنر کے مطابق تمام ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز کو لازمی طور پر دکانوں پر سرکاری قیمتوں کا نمایاں نوٹس لگانا ہوگا تاکہ عوام مقررہ نرخوں سے آگاہ رہیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کیخلاف سخت قانونی کارروائی  عمل میں لائی جائے گی ۔

سہیل راجپوت نے کہا کہ نئی سرکاری قیمتیں فوری طور پر نافذ العمل ہوں گی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہیں گی ۔

 مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف سے مزید مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری

ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف فراہم کرنا اور ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کو روکنا ہے ۔

دالوں کے نئے نرخ :
دال ماش ، 335 روپے فی کلودال، مونگ ، 340 روپے فی کلو،دال مسور ، 200 روپے فی کلو،دال چنا ، 200 روپے فی کلو،کابلی چنا ، 295 روپے فی کلو قیمت مقرر ہے

مصالحہ جات کی نئی قیمتیں:
پسی ہوئی مرچ ، 750 روپے فی کلو،ثابت ہائبرڈ مرچ ، 560 روپے فی کلوثابت دھنیا ، 430 روپے فی کلو،پسا ہوا دھنیا ، 480 روپے فی کلوپسی ہلدی ، 590 روپے فی کلو،ثابت ہلدی ، 535 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے مارکیٹوں میں باقاعدہ چیکنگ کا نظام مؤثر بنایا جائے تاکہ مہنگائی سے متاثرہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:امریکا میں بارش اور شدید برف باری کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا

Scroll to Top