ایس ایس پی سید ریاض حیدر بخاری کا زیرتفتیش مقدمات یکسو کرنے کا حکم

مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل )ایس ایس پی مظفرآباد سید ریاض حیدر بخاری کی زیر صدارت کانفرنس ہال ایس ایس پی آفس میں کرائم کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد یوا۔

اجلاس میں عطاء الرحمن ایڈیشنل ایس پی مظفرآباد ،فیصل شفیق ڈی ایس پی صدرمقام ، پرویز حمید ڈی ایس پی سٹی مظفرآباد، سید رضاالحسن گیلانی ڈی ایس پی پٹہکہ (نصیرآباد) اور ضلع ہذا کے جملہ ایس ایچ اوز،چوکی افسران نے شرکت کی

کرائم میٹنگ میں ضلع کے اندر لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال سمیت منشیات اور دیگر جرائم کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی پر زور دیا گیا- ایس ایس پی مظفرآباد نے ضلع پولیس کے افسران کو مفروران و اشتہاری ملزمان کی گرفتاری سمیت زیر تفتیش مقدمات کو بروقت یکسو کرنے کا حکم دیا-

عوام کی عزت اور جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے- پبلک پولیس انٹریکشن کو فروغ دیا جائے تا کہ عوام کے اندر پولیس کا بہتر امیج قائم ہوا۔ جرائم پیشہ افراد کیخلاف زیرو ٹالرینس پالیسی رکھی جائے-
مظفرآباد، ٹرانسپورٹرز کاغیرقانونی اڈوں کیخلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

Scroll to Top