جاپان : برڈ فلو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، لاکھوں مرغیاں تلف کرنے کا فیصلہ

ٹوکیو(کشمیر ڈیجیٹل)جاپان میں برڈ فلو کی وباء تیزی سے پھیلنے لگی ۔ متعدد پولٹری فارم متاثر، ایک اور کیس کی تصدیق ہونے کے بعد لاکھوں مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

مشرقی جاپان میں ایک پولٹری فارم میں برڈ فلو کیس کی تصدیق کے بعد 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پیرا میڈیکل اداروں کے لیے ہائی کورٹ آزاد کشمیر کی سخت ہدایات جاری

خبر ایجنسی کے مطابق صوبہ ایبارا کی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شیروساتو میں واقع ایک پولٹری فارم پر انتہائی خطرناک ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) پھیل گیا ہے جو رواں سیزن میں ملک بھر میں اس نوعیت کا دسواں کیس ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فارم پر انڈے دینے والی 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کیا جائے گا جو اس سیزن میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

تازہ کیس کے بعد تلف کی جانے والی مرغیوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 50 ہزار ہو جائے گی

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ فارم پر انڈے دینے والی 9 لاکھ 70 ہزار مرغیوں کو تلف کیا جائے گا جو اس سیزن میں اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کرسمس تقریبات میں شرکت، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ پاکستان کے نظریئے کی بنیاد ،فیلڈ مارشل عاصم منیر

تازہ کیس کے بعد تلف کی جانے والی مرغیوں کی مجموعی تعداد 36 لاکھ 50 ہزار ہو جائے گی ، جاپان میں رواں سیزن کا برڈ فلو کا پہلا کیس 22 اکتوبر کو شمالی صوبے ہوکائیڈو میں سامنے آیا تھا۔

خبرایجنسی کے مطابق صوبہ ایبارا کی کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ شیروساتو میں واقع ایک پولٹری فارم پر انتہائی خطرناک ایویئن انفلوئنزا (برڈ فلو) پھیل گیا ہے جو رواں سیزن میں ملک بھر میں اس نوعیت کا دسواں کیس ہے۔

Scroll to Top