مظفرآباد( کشمیر ڈیجیٹل)حبیب میٹرو بینک میں 60 لاکھ کا جعلی پے آرڈر پاس کروانے کی کوشش ناکام، بین الاقوامی فراڈی گروہ گرفتار کرلیا۔
سول سوسائٹی سمیت عوامی حلقوں کی جانب سے چوکی پولیس کے جلال آباد،کوہالہ اور حبیب میٹرو بینک کے سٹاف کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش ۔۔
مظفرآباد کے علاقے دومیل، گھڑی پن میں واقع حبیب میٹرو بینک کی برانچ میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے ایک بین الاقوامی فراڈی گروہ کی جانب سے 60 لاکھ روپے کا جعلی پے آرڈر پاس کروانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق یہ گروہ پاکستان کے مختلف تھانوں میں مطلوب تھا اور مظفرآباد آ کر روپوش ہو گیا تھا۔
بینک کے افسر خواجہ فیضان وار نے مشکوک پے آرڈر پر بروقت کنفرمیشن حاصل کی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس نوسربازی کو ناکام بنا دیا۔
کارروائی کے دوران ایک جعلساز کو بینک کے اندر سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ دوسرا ملزم فرار ہونے کی کوشش میں بینک سے باہر پکڑا گیا۔
دونوں کو پولیس چوکی جلال آباد کے حوالے کر دیا گیا۔ اسی دوران پاکستان فرار ہونے کی کوشش کرنے والے تین مزید ملزمان کو چوکی کوہالہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔
خواجہ فیضان وار نے فوری طور پر اس نوسربازی کی اطلاع پولیس چوکی جلال آباد کو دی، جنہوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چوکی کوہالہ اور برار کوٹ پولیس کو بھی آگاہ کردیا۔
بعد ازاں ان چوکیوں کی پولیس نے انتہائی مہارت کے ساتھ فراڈی گروہ کے مزید تین ارکان کو گرفتار کر کے پابندِ سلاسل کر دیا اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس کارروائی میں بینک آفیسران راجہ منیر اقبال اور شہزاد مقبول نے بھی فراڈی گروہ کو بے نقاب کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ پاکستان کے مختلف مالیاتی اداروں سے کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث رہا ہے
جبکہ ان کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفراباد اور ڈی ایس پی سٹی راجہ فیصل شفیق اس ساری کاروائی کی مکمل نگرانی کرتے رہے۔
فراڈیوں کا بین الصوبائی گروہ گرفتار ملزمان نے بذریعہ جعلی پے ارڈر بینک سے بڑی رقم 60 لاکھ روپے نکالنے کی کوشش کی۔۔ بینک عملہ کو شک ہونے پر ملزمان غائب ہو گئے
ملزمان کو انتہائی حکمت عملی سے چوکی پولیس جلال آباد لیاقت حمید سب انسپکٹر انچارج عظمت کمال تفتیشی افیسر محمد اسماعیل تفتیشی افیسر ملک فاروق ڈی ایف سی اکاش انور کانسٹیبل نعمان مغل انٹیلیجنس افیسر نے رات گئے پاکستان میں فرار ہوتے ہوئے چوکی افیسر کوھالہ راجہ منیر ودیگر نے گرفتار کر لیا۔۔
گرفتار ملزمان کا تعلق فیصل آباد پاکستان ضلع نیلم ضلع جہلم ویلی راولا کوٹ کوہستان سمر نالہ دیامرکے علاقوں سے ہے جو اس سے قبل پاکستان کے مختلف شہروں میں فراڈ کے واقعات کر چکے ہیں۔۔
پاکستان کے مختلف تھانہ جات میں پولیس کو مطلوب ہیں ملزمان کو گرفتار کر کے دریافت رواں کی گئی ہے جن سے سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے
کاروائی کے دوران ڈی ایس پی سیٹی مظفرآباد راجہ فیصل شفیق خان اور ایس ایس پی مظفراباد لمحہ با لمحہ ملازمین کی رہنمائی کرتے رہے جس سے انتہائ مطلوب ملزمان کی گرفتاری ممکن ہوئی۔




