بھارت کے ون ڈے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ وجے ہزارے ٹرافی میں تیز ترین سنچری اور رنز کا نیا ورلڈ ریکارڈ قائم ہو گیا۔
بدھ کو وجے ہزارے ٹرافی میں بہار کا مقابلہ اروناچل پردیش سے ہوا جس میں بہار کے کپتان ثاقب الغنی نے دھواں دار اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر تیز ترین سنچری اسکور کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم ، نوجوان کرکٹر نے ملنگا کا ریکارڈ توڑ دیا
اس کے ساتھ ہی ثاقب الغنی لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری بنانے والے بھارتی بیٹر بن گئے جبکہ یہ لسٹ اے کرکٹ کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری ہے۔
بہار کے کپتان ثاقب الغنی نے اروناچل پردیش کے خلاف 40 گیندوں پر 128 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں 10 چوکے اور 12 چھکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ بہار کی جانب سے ویبہو سوریاونشی نے 84 گیندوں پر 190 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، ایوش لوہاروکا نے 56 گیندوں پر 116 رنزبنائے۔ ایوش لوہاروکا نے 56 گیندوں پر 116 رنزبنائے۔
یوں بہار کی ٹیم نے لسٹ اے کرکٹ میں 50 اوورز میں سب سے زیادہ 574 رنز بنا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلئے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کردیا
واضح رہے 2022 میں وجے ہزارے ٹرافی میں ہی تامل ناڈو نے 506 رنزبناکر ریکارڈ بنایا تھا۔
یہ بھی واضح رہے کہ لسٹ اے کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا ورلڈ ریکارڈ آسٹریلیا کے جیک فریزرمک گروک کے پاس ہے جنہوں نے 2023 میں 29 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔



