اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہنے کی پیشگوئی کر دی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان بتدریج یقینی طور پرمستحکم، عزت ووقار کی طرف بڑھ رہا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، مری، گلیات اور گرد و نواح میں بھی موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت کا گندم کی خریداری کے عمل سے باہر نکلنے کا فیصلہ
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی ،پشاور، صوابی، مردان، چارسدہ، نوشہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور گرد و نواح میں دھند رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیر اور ملک کے دیگر حصوں میں سردی اور دھند کا راج، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
وادی نیلم میں تیسرے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری رہا، سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،
بالائی علاقوں میں 2 فٹ سے زائد تک برفباری ریکارڈ کی گئی، مظفرآباد میں پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:لیبیائی آرمی چیف کے طیارے کا حادثہ برقی نظام میں خرابی کے باعث ہوا، ترک حکام
محکمہ موسمیات کے مطابق لہہ میں پارہ منفی 8، گوپس منفی 4، کالام اور کوئٹہ میں منفی 3 ریکارڈ کیا گیا۔
قلات میں درجہ حرارت منفی 2 اور مالم جبہ میں منفی ایک سینٹی گریڈ رہا، ادھر ملک بھر میں آج دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔



