سال 2025 کے بہترین اسمارٹ فونز کی فہرست سامنے آ گئی

رواں برس جدید اسمارٹ فونز کے مقابلے میں چین کے بڑے برانڈز نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی ہے۔ عام طور پر گیلیکسی اور آئی فون کو اولین انتخاب سمجھا جاتا ہے، مگر شیائومی اور اوپو جیسے چینی برانڈز نے اس سال اپنے بہترین فونز متعارف کرائے جو بعض پہلوؤں میں Apple اور Samsung کو ٹکر دیتے یا پیچھے چھوڑ دیتے ہیں۔

اونر میجک V5:

Honor Magic V5 اس سال کے بہترین فولڈیبل فونز میں سے ایک ہے۔ یہ فون انتہائی پتلا اور ہلکا ہے، پریمیم مواد سے تیار کیا گیا ہے اور مضبوط ہنچ کے ساتھ کلاس لیڈنگ IP58/IP59 انگریس پروٹیکشن فراہم کرتا ہے۔ دونوں ڈسپلے بڑے، تیز اور فیچر سے بھرپور ہیں، جن میں اسٹائلس سپورٹ اور Dolby Vision سرٹیفیکیشن شامل ہے۔ عمدہ اسٹیریو اسپیکرز ملٹی میڈیا کے تجربے کو مزید شاندار بناتے ہیں۔

ایپل آئی فون پرو میکس17 :

iPhone 17 Pro Max میں ایلومینیم کی باڈی استعمال کی گئی ہے، جو فون کے وزن اور کارکردگی پر اثر ڈالتی ہے، مگر مضبوطی پر منفی اثر پڑا ہے اور اب یہ آسانی سے خراشیں کھا سکتا ہے۔ پشت پر شیشے اور دھات کے ملا جلا استعمال اور نئے رنگوں کی دستیابی نے اسے حالیہ برسوں کے کم پسند کیے جانے والے ماڈلز میں شامل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل آئی فون فولڈ: ڈسپلے اور کیمرہ تفصیلات سامنے آ گئیں

شیائومی الٹرا15 :

Xiaomi 15 Ultra کا منفرد اور خوبصورت ڈیزائن اس کی پہچان ہے۔ اس میں صنعت کے بہترین ڈسپلے شامل ہیں، جن میں p1440 LTPO OLED اسکرین، 12-bit کلر ڈیپتھ، ڈائنامک 120Hz ریفریش ریٹ اور Dolby Vision سپورٹ شامل ہیں، جو دیکھنے کے تجربے کو لاجواب بنا دیتے ہیں۔

سیمسنگ گیلیکسی الٹرا S25:

Galaxy S25 Ultra ایک مضبوط اور بہتر ڈیوائس ہے، اگرچہ توقعات پر مکمل پورا نہیں اترا۔ اس کی بیٹری ٹائمنگ شاندار ہے، ڈسپلے معیار کے لحاظ سے بہت اچھا ہے، اور مناسب حالات میں تیز رفتار چارج بھی ممکن ہے۔ اسٹائلس سپورٹ کی وجہ سے یہ مارکیٹ میں ایک منفرد انتخاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گزشتہ ہفتے کے مقبول ترین اسمارٹ فونز،کون سا فون سب سے آگے رہا!

اوپو فائنڈN5:

Oppo Find N5 فولڈیبل ٹیکنالوجی کی عروج کی نمائندگی کرتا ہے۔ اس میں جدید Snapdragon 8 Elite جنریشن چِپ سیٹ استعمال کیا گیا ہے، اور پتلے ڈیزائن کے باوجود بڑی Si/C بیٹری اور شاندار ہنچ سسٹم موجود ہے جو ڈسپلے کی شکن کو تقریباً نادیدہ کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ایک طاقتور کیمرا سسٹم بھی شامل کیا گیا ہے۔

Scroll to Top